We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Haqiqat Main Lutf e Zindagi

حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے جو یادِ مصطفیٰؐ سے دل کو بہلایا نہیں کرتے


زباں پر شکوہ رنج و الم لایا نہیں کرتے نبیؐ کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے


یہ دربارِ محمدﷺ ہے یہاں ملتا ہےبے مانگے ارے ناداں یہاں دامن کو پھیلایا نہیں کرتے


ارے اونا سمجھ قربان ہوجا ان کے روضے پر یہ محے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے


یہ دربار رسالت ہے یہاں اپنوں کا کیا کہنا یہاں سے ہاتھ خالی غیر بھی جایا نہیں کرتے


محمد مصطفیٰ کے باغ کے سب پھول ایسے ہیں جو بن پانی کے تر رہتے ہیں مرجھایا نہیں کرتے



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


جو ان کے دامنِ اقدس سے وابستہ ہیں اے حامد کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah