Hain Rehmaton Ki Barishain Taiba Main Ja Ke Dekh

ہیں رحمتوں کی بارشیں طیبہ میں جا کے دیکھ سب کے گناہ دھوتی ہیں تو آزما کے دیکھ



صدقہ وہاں پہ بٹتا ہے ہر وقت دوستو تجھ کو نوازیں گےآقا دامن پھیلا کےدیکھ



جو سکون کی تلاش ہے آقا کا بن گدا رحمت کی ہوں گی بارش تو آزما کے دیکھ




Get it on Google Play



آقا کی نعت پڑھتا تو سنت خدا کی ہے گر شک ہے تجھ کو دوستاقرآں اٹھا کےدیکھ



طیبہ کی برکت کےلیے آقا نے کی دعا مکے سے دوگنی برکتیں طیبہ میں جاکےدیکھ



رحمت کی چھم چھم بارشیں ہوں گی تیرے بھی گھر ذکرِ رسول پاک کی محفل سجا کے دیکھ



ہو جاۓ گا سینہ تیرا پر نور دوستا نغمہ مدینے والے کا اک بارگا کے دیکھ



عرفان ثاقبؔ تیرےبھی دھل جائیں گےگناہ چند گھڑیاں اُن کی یاد میں آنسوبہا کے دیکھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah