Hain Arsh Bareen Par

ہیں عرشِ بریں پر جلو ہ فگن محبوبِ خُدا سُبْحَانَ اللّٰہ اک بار ہوا دیدار جسے سَو بار کہا سُبْحَانَ اللّٰہ



حیران ہوئے بَرق اور نظر اک آن ہے اور برسوں کا سفر راکب نے کہا اللّٰہُ غَنِیٌّ مرکب نے کہا سُبْحَانَ اللّٰہ



طالب کاپتہ مَطلُوب کو ہے مطلوب ہے طالب سے واقِف پردے میں بلا کر مل بھی لیے پردہ بھی رہا سُبْحَانَ اللّٰہ




Get it on Google Play



ہے عبد کہاں مَعبُود کہاں مِعراج کی شَب ہے راز ِنہاں دو نور حجابِ نور میں تھے خود ربّ نے کہا سُبْحَانَ اللّٰہ



جب سجدوں کی آخری حدوں تک جا پہنچا عبودِیَّت والا خالق نے کہا مَا شَآءَ اللّٰہ حضرت نے کہا سُبْحَانَ اللّٰہ



سمجھے حامِد انسان ہی کیا یہ راز ہیں حسن و اُلفَت کے خالق کا حبیبی کہنا تھا خَلقَت نے کہا سُبْحَانَ اللّٰہ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah