Hai Teri Inayat Ka Dera

ہے تیری عنایات کا ڈیرا میرے گھر میں سب تیرا ہے کچھ بھی نہیں میرا میرے گھر میں



جاتا تیری نسبت سے شب غم کا مقدر آقا تیرے آنے سے سویرا میرے گھر میں



انداز میرے گھر کے تو کچھ اور ہی ہوں گے جس روز قدم آۓ گا تیرا میرے گھر میں




Get it on Google Play



دروازے پہ لکھا ہے تیرا اسم گرامی آتا نہیں بھولے سے اندھیرا میرے گھر میں



مدت سے میرے دل میں ہے ارمان زیارت ہوجاۓ کرم کا کوئی پھیرا میرے گھر میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah