Hai Sinf Ara Sab Hoor o Mulk

ہیں صَف آرا سب حُور وملک اور غِلماں خُلد سجاتے ہیں اِک دھوم ہے عرشِ اعظم پرمِہمان خُداکے آتے ہیں



ہے آج فلک روشن روشن ،ہیں تارے بھی جگمگ جگمگ محبوب خُدا کے آتے ہیں محبوب خُدا کے آتے ہیں



قربان میں شان و عَظمت پر سوئے ہیں چَین سے بسترپر جِبریلِ امیں حاضِر ہوکر مِعراج کا مُژدہ سناتے ہیں



جِبریل امین بُراق لئے جنت سے زمیں پر آپہنچے بارات فِرِشتوں کی آئی مِعراج کو دولہا جاتے ہیں



ہے خُلد کا جوڑا زیبِ بدن رَحمت کا سجا سہرا سر پر کیا خوب سُہانا ہے منظر مِعراج کو دولہا جاتے ہیں




Get it on Google Play



ہے خوب فَضامہکی مہکی چلتی ہے ہوا ٹھنڈی ٹھنڈی ہر سَمت سماں ہے نورانی مِعراج کو دولہا جاتے ہیں



یہ عِزّوجلال اللہ! اللہ! یہ اَوج وکمال اللہ! اللہ یہ حُسن وجما ل اللہ! اللہ! مِعراج کودولہا جاتے ہیں



دیوانو! تصوُّر میں دیکھو! اَسرٰی کے دولہا کا جلوہ جُھرمٹ میں ملائک لیکرانہیں مِعراج کا دولہا بناتے ہیں



اقصٰی میں سُواری جب پہنچی جِبریل نے بڑھ کے کہی تکبیر نبیوں کی امامت اب بڑھ کرسلطانِ جہاں فرماتے ہیں



وہ کیسا حسیں منظر ہوگا جب دولہا بنا سروَر ہوگا عُشّاق تصوُّرکرکرکے بس روتے ہی رہ جاتے ہیں



یہ شاہ نے پائی سعادت ہے خالِق نے عطاکی زیارت ہے جب ایک تجلّی پڑتی ہے موسیٰ تو غش کھاجاتے ہیں



جِبریل ٹَھہَر کرسِدرہ پر بولے جو بڑھے ہم ایک قدم جل جائیں گے سارے بال وپَر اب ہم تو یہیں رہ جاتے ہیں



اللہ کی رَحمت سے سرور جاپہنچے دَنَا کی منزِل پر اللہ کا جلوہ بھی دیکھا دیدارکی لذّت پاتے ہیں



مِعراج کی شب تو یاد رکھا پھر حشر میں کیسے بھولیں گے عطارؔ اِسی اُمّید پہ ہم دن اپنے گزارے جاتے ہیں



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah