ہے سب جہاں پہ دوستو رحمت حضور کی کوثر حضور کا ہے اور جنت حضور کی
محشرکے روز اللہ سے رحمت وہ پاۓ گا جس کے ذرا بھر دل میں ہے الفت حضورکی
صدیق تیری قسمت پر نازاں ہیں دو جہاں ہے ہر جگہ تجھ کو ملی قربت حضور کی
جن وبشر ملائکہ شجر وہجر بھی سب اور کر رہا ہے اللہ بھی مدحت حضورکی
اے دوستا تو آقا کے در کا ہے بن گدا جنت میں لیکے جاۓ گی نسبت حضورکی
دنیاۓ فانی سے مرا جس وقت جانا ہو کرتا یہ جاۓ ثاقبؔ بس مدحت حضور کی