ہے دعا میری یہی ہر آن، یا خیرالوریٰ مشکلیں ہوجائیں سب آسان، یا خیرالوریٰ
آپؐ کی آمد بناۓ انقلابِ نو بہ نو زندگی بدلی بہر عنوان، یا خیرالوریٰ
آدمی سمجھا مری تخلیق کا مقصد ہے کیا اور خدا کی بھی ہوئی پہچان، یا خیرالوریٰ
جاگزیں ہر دل میں ہو ایسے محبت آپؐ کی بڑھتی جاۓ دولتِ ایمان، یاخیرالوریٰ
گھر وہ کیسا تھا کہ جس کے مُلک جاروب کش اور جبریل امیں دربان، یا خیرالوریٰ
رابعہؔ، لکھتی رہوں میں حمد و نعت و منقبت اور ہو جاۓ مرا دیوان، یا خیرالوریٰ