Hai Aaj Jashan e Subh Bahara'n

ہے آج جشنِ صبح بہاراں حضور تشریف لارہے ہیں فرشتے اہلِ جہاں کو مژدہ مسرتوں کا سنا رہے ہیں



نفس نفس رحمتیں ہیں رب کی نظر نظر نور ہےنمایاں قدم قدم پر کرم کے بادل نبی کا صدقہ لٹا رہے ہیں



طلوع ہے اک ماہتاب ایسا ہر ایک ذرہ ہےنور جیسا اندھیرے جس کی نہ تاب لاکرحیاسے منہ کو چھپا رہےہیں



خدا نے جن کی خوشی میں اپنا تمام عرش علی سجایا اُنہی کی آمد میں آج ہم بھی خوشی کی محفل سجا رہے ہیں



زبور میں جن کا ذکر آیا خلیل نے جن کی آرزو کی وہی تو روۓ حسیں سے اپنےکہ آج پردہ اٹھا رہے ہیں




Get it on Google Play



وہ کہکشاں ہو کہ یا قمر ہوملائکہ ہوں کہ یا بشر ہوں سبھی رسول خدا کے صدقے نصیب اپنا جگا رہے ہیں



ہماری قسمت کہاں ہے ایسی جو ہم بھی سوۓ مدینہ جائیں مدینے وہ جارہےہیں عابد جنہیں کہ آقا بلا رہے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah