Gumbad e Khizra Tak Aahon Ki Rasayi

گنبدِ خضرا تک آہوں کی رسائی مل جاۓ پھر بھلے روح کو پنجرے سے رہائی مل جاۓ



قابلِ رشک ہو میرے لیے دریوزہ گری مجھ کو خیرات میں طیبہ کی گدائی مل جاۓ



پا برہنہ ہو سفر سوۓ مدینہ میرا صدقے نعلین کے یہ آبلہ پائی مل جاۓ




Get it on Google Play



کاش ایسا ہو مجھے خواب میں حسان ملیں نعت کو شستگی، مدح سرائی مل جاۓ



کوئی مضمون سجھائیں مجھے میرے آقاؐ راہ مدحت میں مجھے راہنمائی مل جاۓ



کیا کروں گا میں زمانے کی خدائی لے کر حشر میں کام جو آۓ وہ کمائی مل جاۓ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah