Gham Se Humein Bachaye Ga

غم سے ہمیں بچاۓ گا میلاد آپؐ کا رحمت خدا کی لاۓ گا میلاد آپؐ کا



سویا ہے جو بھی اوڑھ کے چادر گناہ کی آکر اسے جگاۓ گا میلاد آپؐ کا



قربت اسے ملے گی یقیناً حضور کی دل سے اگر مناۓ میلاد آپؐ کا



آۓ گا ماہِ پاک ولادت تو یہ حقیر اک اک گلی سجاۓ گا میلاد آپؐ کا




Get it on Google Play



اس کے لۓ دعائیں کریں گے ملائکہ جو شخص بھی مناۓ گا میلاد آپؐ کا



ہر دل میں ہم سجائیں گے محفل رسول کی واعظ ہمیں سناۓ گا میلاد آپؐ کا



اکرمؔ یقین ہے مجھے اس سال بھی ضرور ہر امتی مناۓ گا میلاد آپؐ کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah