Furqat Mein Nabi Ki

فرقت میں نبی کی رو رو کر جو گزارا کرتے ہیں وہ قبر میں اپنے آقا کے جلوؤں کا نظارا کرتےہیں




Get it on Google Play



جو یادِ خدامیں جیتے ہیں جو نامِ نبی پر مرتے ہیں واللہ وہ دنیا میں اپنی عقبیٰ کو سنوارا کرتے ہیں



دربارِ نبی کا کیا کہنا اس در کی ہے رسم وریت جدا محبوبِ خدا کے لطف و کرم منگتوں کو پکارا کرتے ہیں



اس شانِ کریمی کے صدقے جب انکو پکارا مشکل میں بیکس کی مدد کوآنے کی زحمت بھی گوارا کرتے ہیں



ہوں جنت عرشی کے جلوے زاہد کو مبارک بعد فنا عشاق نبی تو شام و سحر جنت کا نظارا کرتے ہیں



آسان نہیں ہے عشق نبی سوچا ہے سکندرؔ تم نے کبھی جو عشق کا دعویٰ کرتے ہیں ہر رنج گوارا کرتے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah