عید نبوی کا زمانہ آگیا لب پہ خوشیوں کا ترانہ آگیا
ہر ستارے کو ملی ہے روشنی ہر کلی کو مسکرانا آگیا
ہر طرف صلِ علیٰ کی دھوم ہے وجد میں سارا زمانہ آگیا
پرچمِ دین محمد ﷺ ہو بلند کفر کو گردن جھکانا آگیا
کیوں نہ ہو قسمت کے ماروں کو خوشی پاس رحمت کا خزانہ آگیا
آج چمکا دو در و دیوارکو عاشقوں کا دن سہانا آگیا
شاد ہونٹوں پر ہے نعت مصطفیٰ ﷺ ہاتھ بخشش کا بہانہ آگیا