Dilon Main Shama Ishq e Mustafa

دلوں میں شمع عشقِ مصطفیٰ روشن کرو لوگو جو بن سکتے ہو اس دربار کےنوکر بنو لوگو



ہوا مغرب کی راس آتی نہیں ان کے غلاموں کو اگر چلنا ہے تو سرکار کے در پر چلو لوگو



خدا دیتا توہے سب کچھ مگر سرکار کا صدقہ خدا جز آپ کے کچھ بھی نہیں سنتا سنو لوگو



تمہارےسر نظرآئیں گے اونچےتاجداروں میں ذرا جھک کر درِ آقا کی چوکھٹ چوم لو لوگو



نظامِ مصطفیٰ ہی میں ہے وابستہ بقا سب کی یہی پیغام دیتا ہے یہ قرآں آپ کو لوگو



غلامی مصطفیٰ کی ہے سند دوزخ سے بچنے کی بڑی دولت ہے یہ اس کو کہیں دینا نہ کھو لوگو



یہودی قادیانی پادری ہندو سب کوفر نبی کے واسطے اِن سے بچولوگوبچولوگو



ادھر کشمیر کی وادی تمہیں آواز دیتی ہے اُٹھو ماؤں کی عصمت پریہ جانیں وار دو لوگو




Get it on Google Play



مقام مصطفیٰ ناصرؔ بتانا ہے زمانے کو اٹھو سنبھلو ذرا جاگو چلو آگے بڑھو لوگو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah