دلا دریاۓ رحمت قطرہ ہے آبِ محمدؐ کا جو چاہے پاک ہو پیرو ہو اصحابِ محمدؐ کا
قدِ رعنا جب اپنا خم کیا بہرِ نماز اس نے ہوا اس وقت ساجد کعبہ محرابِ محمدؐ کا
کیا پیرِ خرو نے موجبِ خم پشت گردوں کا یہ بختی بارکش رہتا ہے اسبابِ محمدؐ کا
ادا کس کی زباں سے ہو سکے شکر اس کی نعت کا دو عالم ریزہ چینِ حق کیا قابِ محمدؐ کا
ہوا ہے کیا کچھ اہلِ بیت پر سودا نہ دم مارا خدا بن کون ہے آگاہ آدابِ محمدؐ کا