دل میں اگر خدا ہے رسولؐ خدا بھی ہے کعبہ نظر میں ہے تو درِ مصطفیٰؐ بھی ہے
قرآن کہہ رہا ہے کہ گھبرایۓ نہیں اس خار زار زیست میں اک رہنما بھی ہے
اُنؐ پر درود پاک پڑھا جاۓ رات دن جس میں گناہ گاروں کا اپنا بھلا بھی ہے
اللہ کے ساتھ اُن کی اطاعت بھی فرض ہے جو آپؐ کی رضا ہے خدا کی رضا بھی ہے
در در کی خاک چھاننے والو بتاؤ تو اُن کے علاوہ اپنا کوئی آسرا بھی ہے
لوگوں نے خواہشات کو مذہب بنا لیا یہ بھول کر کہ یومِ جزا و سزا بھی ہے
کتنا عروج پایا عرب کی زمین نے آبِ حیات بھی جہاں خاکِ شفا بھی ہے