Dil Main Kisi Ko Aur Basaya Na Jaye Ga

دل میں کسی کو اور بسایا نہ جاۓ گا ذکرِ رسول پاک بھلایا نہ جاۓ گا



وہ خود ہی جان لیں گے جتایا نہ جاۓ گا ہم سے تو اپنا حال سنایا نہ جاۓ گا



ہم کو جزا ملے گی محمد ﷺ کے عشق کی دوزخ کے آس پاس بھی لایا نہ جاۓ گا



روشن رہے گا داغِ فراق شہِ امم یہ وہ چراغ ہےجو بجھایانہ جاۓ گا




Get it on Google Play



بیشک حضور شافع حشر ہیں منکرو! کیا اُن کےسامنےتمہیں لایا نہ جاۓ گا؟



کہتے تھے یہ بلال تشدد پہ کفر کے عشقِ نبی تو دل سے مٹایا نہ جاۓ گا



مانے گا اُن کی بات خدا حشر میں نصیرؔ بن مصطفیٰ خدا کو منایا نہ جاۓ گا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah