Dil Ki Kali Khili Hui

دل کی کلی کھلی ہوئی ذکرِ حضور ﷺ سے ہے روح میں جو تازگی ذکرِ حضورﷺ سے



سارے جہاں میں روشنی ذکرِ حضورﷺ سے ہر پھول میں ہے تازگی ذکرِ حضورﷺ سے



سینہ جو سب کا روشن ہے ذکرِ حضورﷺ سے ہے آنکھ میں جوروشنی ذکرِ حضورﷺ سے



سب تارے جگمگاتے ہیں ذکرِ حضورﷺ سے افلاک پرجوروشنی ذکرِ حضورﷺ سے



صدقہ جہان کھاتا ہے ذکرِ حضورﷺ سے ہراک بلا ٹلی ہوئی ذکرِ حضورﷺ سے



گلشن یہ سب مہکتے ہیں ذکرِ حضورﷺ سے کلیوں میں ہے جو دلکشی ذکرِ حضورﷺ سے




Get it on Google Play



ثاقبؔ کو جو بھی ملتا ہے صدقہ حضور کا اس کےہے دل میں روشنی ذکرِ حضورﷺ سے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah