We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dil Ki Dharkan Mein

Hafiz Ludhianvi

دل کی دھڑکن میں ہے مقام ترا ذکر ہوتا ہے صبح و شام ترا


اور کھلتا ہے در محبت کا جب بھی آتا ہے لب پہ نام ترا


وہ زمیں ہو گئی فلک رفعت جس جگہ بھی ہوا قیام ترا


بادشاہ ہو گۓ غلام اس کے ہوا خوش بخت جو غلام ترا


ہے لقب تیرا رحمتِ عالمؐ جاری رہتا ہے فیضِ عام ترا



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


ہو تری یاد زیست کا حاصل لب پہ نغمہ رہے مدام ترا


آنسوؤں کی زباں سے لیتے ہیں سوز پرور عجب ہے نام ترا


جس سے ملتا ہے روح کو آرام وہ سکوں بخش ہے نظام ترا


آخرت میں جو کام آۓ گا زادِ عقبی ہے ہر پیام ترا


آنسوؤں سے کہے فسانہء جاں ہو حضوری میں جب غلام ترا


محوِ حیرت ہیں اہلِ فن حافظؔ ایسا شہکار ہے کلام ترا

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah