دکھا دے الہی وہ پیارا مدینہ الہی بنا دے مدینہ یہ سینہ میں مر جاؤں میرے کفن پہ یہ لکھنا محمدﷺمحمدﷺ مدینہ مدینہ
چلی جس طرف سے نبی کی سواری شجر نے ہجر دی جھک کر سلامی سبھی کر رہے ہیں نبی کی غلامی نبی نے سکھایا ہے ہر شے کو جینا محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ
کھڑے ہیں سوالی درِ مصطفیٰ پر وہاں کوئی اعلیٰ نہ کوئی تونگر چلو آؤ مانگیں حبیبخدا سے کہ ہاتھوں میں ہےجن کے سارا خزینہ محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ
بلا لو مدینے میں آقا بلا لو اگر جارہا ہوں سنبھالو سنبھالو خطاکار ہوں مجھ کو آقا نبھا لو لگا دو میرا پار آقا سفینہ محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ
کیا جب بھی کرتے تھے آقا عبادت تو قرآن کرتا تھا ان کی تلاوت یہ ایسا خدا کی قسم معجزہ ہے ملا ان کے صدقے میں بخشش کا زینہ محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ
یہ آنکھوں کا رونا یہ دل کا تڑپنا تصور میں آقا کے در سے لپٹنا در مصطفٰی پر کہوں گا میں جا کر یہیں میرا مرنا یہیں میرا جینا محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ محمدﷺ محمدﷺ مدینہ مدینہ