Dhoom Macha Do

دھوم مچا دو مچا دو دھوم مچا دو آمد کی آگۓ سرکار ﷺ بولو آگۓ سرکار ﷺ



مچی ہے دھوم پیمبرؐ کی آمد آمد ہے حبیبؐ رب اکبر کی آمد آمد ہے یہ کس شہنشاہؐ والا کی آمد آمد ہے یہ کون سے شہِؐ والا کی آمد آمد ہے دھوم مچا دو مچا دو دھوم مچا دو آمد کی آگۓ سرکار ﷺ بولو آگۓ سرکار ﷺ



فرشتے آج جو دھومیں مچانے آۓ ہیں انہیں کے آنے کی شادی رچانے آۓ ہیں رسل انہی کا تو مژدہ سنانے آۓ ہیں انہیں کے آنے کی خوشیاں منانے آۓ ہیں دھوم مچا دو مچا دو دھوم مچا دو آمد کی آگۓ سرکار ﷺ بولو آگۓ سرکار ﷺ



یہی تو سوتے ہوؤں کو جگانے آۓ ہیں یہی تو روتے ہوؤں کو ہنسانے آۓ ہیں انہیں خدا نے کیا اپنے ملک کا مالک انہیں کے قبضے میں رب کے خزانے آۓ ہیں دھوم مچا دو مچا دو دھوم مچا دو آمد کی آگۓ سرکار ﷺ بولو آگۓ سرکار ﷺ




Get it on Google Play



جو چاہیں گے جسے چاہیں گے یہ اسے دیں گے کریم ہیں یہ خزانے لٹانے آۓ ہیں رؤف ایسے ہیں اور یہ رحیم ہیں اتنے کہ گرتے پڑتوں کو سینے لگانے آۓ ہیں دھوم مچا دو مچا دو دھوم مچا دو آمد کی آگۓ سرکار ﷺ بولو آگۓ سرکار ﷺ



سنو گے ''لا'' نہ زبانِ کریمؐ سے نوری یہ فیض و جود کے دریا بہانے آۓ ہیں دھوم مچا دو مچا دو دھوم مچا دو آمد کی آگۓ سرکار ﷺ بولو آگۓ سرکار ﷺ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah