دیکھو جشن ولادت آیا کہ دھوم مچی سبحان اللہ جلوۃ نورِ خدا نے دکھایا کہ دھوم مچی سبحان اللہ
مکے میں شورہوا یہ آۓ حضور آۓ اُن کی آمدکےصدقےرحمت کے بادل چھاۓ آۓرسول دیکھوکھلتےہیں پھول دیکھوشانِ نزول دیکھو سارے عالم کوہےمہکایا کہ دھوم مچی سبحان اللہ
حسرت ہے سب کو جائیں آمنہ بی بی کے گھر سب ہیں بیتاب کہ دیکھیں آقا کو ایک نظر قسمت یہ تونے پائی لینے بلائیں آئی پیاری حلیمہ دائی تونے گود میں ان کا اٹھایا کہ دھوم مچی سبحان اللہ
بھیجو درود ان پر اللہ یہ فرماۓ جس سےوہ خودہے راضی ایسےنبی ہیں آۓ دین و ایمان لاۓ رب کا فرمان لاۓ پیارا قرآن لاۓ کلمہ پیارے نبی نے پڑھایا کہ دھوم مچی سبحان اللہ
سوکھے شجر نے پایا اُن کے کرم کا سایا پل میں سرسبزہوا وہ قدموں میں سر کو جھکایا آۓ طیبہ کے والی بوی یہ ڈالی ڈالی آقا کی شان نرالی ایسا حسن بہاروں کا چھایا کہ دھوم مچی سبحان اللہ
اُن کے دیوانے سارے جشنِ میلاد منائیں ہر سُو چراغاں کرکے پھول لٹائیں حسن تمام اُن پر صدقےغلام اُن پر لاکھوں سلام اُن پر اُن کے جیسا کمالؔ نہ آیا کہ دھوم مچی سبحان اللہ