Dekhne Ko Ya Muhammad Yun Toh Kya Dekha Nahi

دیکھنے کو یا محمد یوں تو کیا دیکھا نہیں ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں




Get it on Google Play



دیکھا بہت نگاہ طالب کو ملا نہیں تم سے تمہی ہو تم سا کوئی دوسرا نہیں



اک سے اک بڑھ کر حَسِین دیکھے مگر یا مصطفی تم سے بڑھ کر حُسْن والا دوسرا دیکھا نہیں



میم کا پردہ اٹھا کر وہ نگاہ شوق سے مصطفی کو دیکھ لے جس نے خدا دیکھا نہیں



میں تو کر سکتا نہیں جنت کی باتیں شوق سے وہ کرے جس نے دیارِ مصطفیٰ دیکھا نہیں



صورت کو تیری دیکھ کے کچھ منہ سے نہ نکلا نکلا تو یہ نکلا کوئی آپؐ سا دیکھا نہیں



یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر کوئی آپؐ سا دیکھا نہیں



دیکھنے کو یا محمد یوں تو کیا دیکھا نہیں ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah