Dekha Khuda Ne Khud ko

دیکھا خدا نے خود کو،جنہیں رکھ کے سامنے پاتا ہے خود کوکون انہیں پاکے سامنے



اُمّی تو کہتےہیں سبھی، یہ دیکھتے نہیں دُنیا کا علم کتنا ہے آقا کے سامنے



ملتا ہے سب کچھ ان کے وسیلے سے خلق کو دیتا ہے ورنہ کس کو خدا اکے سامنے




Get it on Google Play



ہوتے بشر تو جاتے نہ قوسین تک حضورؐ جاتا ہے صرف نور ہی میدا کے سامنے



یوسف کا حسن دیکھ کر کچھ ینگلیاں کٹیں بے دیکھے کٹ رہے ہیں سر،آقا کے سامنے



آئینہ گر کی ذات پہ پڑتی نہیں نظر رکھے ہیں ایسے آئینے پھیلا کے سامنے



کعبے کی سمت لاکھ سر بندگی جھکے دل تو جھکے گا والئ کوبہ کے سامنے



ہر ذرہ جلوہ گاہ ہے نور نبی کا شوق کیا شے ہے طور، ارضِ مدینہ کے سامنے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah