De Ke Roze Pe Haazri

دے کے روضے پہ حاضری میں نے پھر سے پائی ہے زندگی میں نے



مل گیا اذن باریابی کا یہ تو سوچا نہ تھا کبھی میں نے



تیرگی چھٹ گئی کہ دیکھی ہے ماہِ طیبہؐ کی چاندنی میں نے



پائی اس خوش کلامؐ کے صدقے شاعری میں شگفتگی میں نے



ہیں مدینے میں نقش پاۓ نبیؐ چوم لی ہے گلی گلی میں نے



آج حسانؔ جیسے شاعر کی کی ہے تھوڑی سے پیروی میں نے




Get it on Google Play



ذکرِ اللی اور درود نبیؐ پا لیا راز زندگی میں نے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah