Darpesh Ho Taiba Ka Safar Kaisa Lagega

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا گزرے جو وہاں شام و سحر کیسا لگے گا




Get it on Google Play



اے کاش مدینے میں مجھے موت یوں آۓ قدموں میں ہو سرکار کےسر کیسا لگے گا



اے پیارے خدا دیکھوں میں سرکار کا جلوہ مل جاۓ دعا کو جو اثر کیسا لگے گا



جب دور سے ہے اتنا حسیں گنبدِ خضریٰ اس پار یہ عالم ہے ادھر کیسا لگے گا



طیبہ کی سعادت تو یوں پاتے ہیں ہزاروں مرشد کا ساتھ ہو جو سفر کیسا لگے گا



آجائیں میرے گھر میں اگر رحمت عالم میں کیسا لگوں گا میرا گھر کیسا لگے گا



پائی ہے منور نے قضا در پہ نبی کے آجاۓ وطن میں یہ خبر کیسا لگے گا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah