We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dar e Nabi Par Para Rahun Ga

در نبی پہ پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا


اس توقع پہ جی رہاہوں یہی تمنا جلا رہی ہے نگاہِ لطف و کرم نہ ہوگی تو مجھ کو جیناحرام ہوگا


یہاں نہ مقصد ملا تو کیا ہےوہاں ملےگا طفیل حضرت ہمارا مطلب ہوا دھرا ہے نہ صبح ہوگا تو شام ہوگا


دیارِ رحمت پہ ہوگا قبضہ انہیں کاہرسو بجے گا ڈنکا جو حشر ہوگا تودیکھ لینا انہیں کا سب انتظار ہوگا


شفیع محشر لقب ہےان کااسے شفاعت سےکام ہوگا ہےسب کا دارومدار اس پر وہی مدارالمہام ہوگا



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


خلافِ معشوق کچھ ہوا ہےنہ کوئی عاشق سےکام ہوگا خدا بھی ہوگا اُدھر ہی اے دل جدھر وہ عالی مقام ہوگا


ہوئی جو کوثر پہ باریابی توکیفؔ میکش کی دھج یہ ہوگی بغل میں مینا نظر میں ساقی خوشی سے ہاتھوں میں جام ہوگا

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah