Chumoon Ga Kar Ik Rah

چوموں گا ہر اک راہ مدینہ کو نظر سے شاید کہ وہ گزرے ہوں اسی راہگزر سے



تسلیم کہ یثرب ہے بہت دور نظر سے سرکارؐ ہیں نزدیک مگر جان و جگر سے



ممکن ہے یہیں ان کے نقوشِ کفِ پا ہوں ممکن ہو تو ہر راہ نبیؐ میں چلوں سرسے



ایک ایک قدم بن گیا پیغامِ مسرت نکلا جو کوئی دید کا ارماں لیے گھر سے




Get it on Google Play



ہر کام پہ تکبیر ہو ہر سانس پر تہلیل محبوبؐ کا گھر کم نہیں اللہ کے گھر سے



حسرت ہے کہ اب عمر اسی راہ میں گزرے دل سیر نہیں ہوتا مدینے کے سفر سے



ان کا رخ پر نور ضیا بار ہے کتنا؟ پوچھوں گا کسی روز یہ خورشیدوقمر سے



اس بندۃ نامدار پہ قربان خدائی دیکھیں ہے سرکارؐ محبت کی نظر سے



جبریل بھی خادم ہے اسی بابِ کرم کا جبریل کو تو قید ملی ہے اسی در سے



ہوسکتی ہے سیراب ابھی کشتِ تمنا بادل شہِؐ کونین کی رحمت کا جو برسے



سمجھے گا اسے کوئی فدا کارِ مدینہ خدام کو نسبت ہے جو آقاؐ کے نگر سے



دن رات اس اندیشے سے دل کانپ رہا ہے محروم نہ رہ جائیں کہیں ا کی نظر سے



دیدارِ مدینہ کی دعا مانگ رہا ہوں یا رب! ہو دعا میری ہم آغوش اثر سے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah