Chor Ke Tera Daman e Rehmat

چھوڑ کے تیرا دامنِ رحمت آقاﷺ ہم سے بھول ہوئی ہے کھو دی اپنی قدر و قیمت آقاﷺ ہم سو بھول ہوئی ہے



حد سے گزری ہے نادانی کوئی بھی تیری بات نہ مانی گھیرے ہوۓہے نفرت وذلت آقاﷺ ہم سے بھول ہوئی ہے



بن گۓ سیم وزر کے بندے تن کے اجلے بن کے گندے چھن گئی ہم سے فقر کی دولت آقاﷺ ہم سے بھول ہوئی ہے



جس کی خاطر دین گنوایا اس دنیا سے بھی کچھ نہ پایا دل کی دل میں رہ گئی حسرت آقاﷺ ہم سے بھول ہوئی ہے



علم وعمل کا رشتہ ٹوٹا جب سے تیرا دامن چھوٹا فرقہ فرقہ ہوگئی وحدت آقاﷺ ہم سے بھول ہوئی ہے



دیکھ ہماری آنکھ مچولی اپنے سینے اپنی گولی بھول گۓ ہم درسِ اخوت آقا ﷺ ہم سے بھول ہوئی ہے




Get it on Google Play



درپہ تیرے آۓ ہوۓ ہیں دامن کو پھیلاۓ ہوۓ ہیں کھول دے اپنا بابِ رحمت آقاﷺ ہم سے بھول ہوئی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah