چل چل چل مدینے جلدی چل دیوانوں کے دل کی صدا
ہر وقت یہی ہر پل چل چل چل مدینے جلدی چل
باغ خلد بریں سے پیاری ان کی گلیوں پہ میں واری
نور کی بارش ہر دم ہر سو رحمت ہے ہر پل چل چل چل مدینے جلدی چل
پائیں گے ہر ایک قدم پر نیکی ہی نیکی دیوانے
ان کے در پہ حاضر ہونے آؤ چلیں پیدل چل چل چل مدینے جلدی چل
کیسا ہی بیمار ہو کوئی جاکے جگاۓ قسمت سوئی
پانا ہے جو تجھ کو شفا تو تو خاک مدینہ مل چل چل چل مدینے جلدی چل
لندن پیرس امریکہ کی پھیلی ہے ہر سو ان کی خوشبو
دل سے پکارے گا جو ان کو ہوں گے مسائل حل چل چل چل مدینے جلدی چل
طیبہ کے دن رات منور چوموں آنکھوں سے میں سرور
آپؐ کے در پہ جاں نکلے آج نہیں تو کل چل چل چل مدینے جلدی چل