بولتے ہیں سنگریز آپ ﷺ کے اشارے سے دیکھے ہیں شجر چلتے آپ ﷺ کےاشارےسے
معجزات شہ کی ہے دور دور تک شہرت چاند ہوگیا ٹکڑے آپﷺ کے اشارے سے
آپ ﷺ کو خدا نے دیں کنجیاں خزانوں کی فیض سب کو ملتا ہے آپﷺ کے اشارے سے
تشنگی مٹانے کو نرم نرم ہاتھوں سے جاری ہوگۓچشمےآپﷺ کےاشارےسے
بھائی بھائی کر ڈالا دشمنِ لہو تھے جو انقلاب دیکھا ہےآپﷺ کےاشارے سے
سوۓ خلد جاۓ گا دیکھنا اجاگرؔ بھی آپﷺ کی شفاعت سےآپﷺ کےاشارے سے