We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Bol Aye Sakhta JaanNot Verified

Muhammad Abdul Qadir Taban

بول اے سوختہ جاں راحتِ جاں ہے کہ نہیں شہرِ محبوبِ خدا کوۓ جناں ہے کہ نہیں


سانس میں لمس گھلاتی یہ ہواۓ خضریٰ روح تک لطف وعنایت کا سماں ہے کہ نہیں


پھول تو پھول ہیں کانٹے بھی اماں گیر ہوۓ یہ جہاں رحمتِ عالم کا جہاں ہے کہ نہیں



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


مسجدِ نبویؐ سے آتی ہوئی آواز کو سن یہ اذاں عشقِ بلالی کی زباں ہے کہ نہیں


فاختائیں ہی نہیں امن بھی رہتا ہے یہاں سب جیسے ڈھونڈ رہے ہیں وہ یہاں ہے کہ نہیں


دعویٰ عشقِ نبیؐ تو نہیں تاباںؔ لیکن حرف میں ان کی محبت کا گماں ہے کہ نہیں

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah