Bigri Bhi Banayein Ge

بگڑی بھی بنائیں گے جلوے بھی دکھائیں گے گھبراؤ نہ دیوانو ! سرکار ﷺ بلائیں گے



ہم مسجدِ نبوی کے دیکھیں گے میناروں کو اور گنبدِ خضریٰ کے پرنور نظاروں کو ہم جاکے مدینہ پھر واپس نہیں آئیں گے



مل جائیں گی تعبیریں اک روز تو خوابوں کی گرجائیں گی دیواریں سب دیکھنا راہوں کی ہم روضۃ اقدس پر جب آنسو بہائیں گے




Get it on Google Play



جب حشر کے میداں میں اک حشر بپا ہوگا جب فیصلہ امت کا کرنے کو خدا ہوگا امت کو شہہِ بطحا ﷺ دامن میں چھپائیں گے



دل عشقِ نبی ﷺ میں تم کچھ اور تڑپنے دو اس دید کی آتش کو کچھ اور بھڑکنے دو ہم تشنہ دِلی چل کرزم زم سے بجھائیں گے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah