بگڑی بناؤ مکی مدنی
در پہ بلاؤ مکی مدنی
دید تری ہو عید میری
دید کراؤ مکی مدنی
محشر میں ہو لب پہ میرے
مجھ کو بچاؤ مکی مدنی
گنبدِ خضریٰ کے ساۓ تلے
مجھ کو سلاؤ مکی مدنی
اپنے نواسوں کا صدقہ
دکھڑے مٹاؤ مکی مدنی
اسدیؔ گناہوں میں ڈوبا ہوا ہے
جیسا ہے نبھاؤ مکی مدنی