Bhar Do Jholi Meri Ya Muhammad

بھردو جھولی مری یا محمدؐ لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی کچھ نواسوں کا صدقہ عطا ہو در پہ آیا ہوں بن کر سوالی



حق سے پائی وہ شانِ کریمی مرحبا دونوں عالم کے والی اس کی قسمت کا چمکا ستارہ جس پہ نظر کرم تم نے ڈالی



زندگی بخش دی بندگی کو آبرو دین حق کی بچا لی وہ محمدؐ کا پیارا نواسہ جس نے سجدے میں گردن کٹالی



حشر میں ان کو دیکھیں گے جسدم امتی یہ کہیں گے خوشی سے آرہے ہیں وہ دیکھو محمدؐ جن کے کاندھے پہ کملی ہے کالی




Get it on Google Play



عاشق مصطفیٰ کی اذاں میں اللہ اللہ کتنا اثر تھا عرش والے بھی سنتے تھے جس کو کیا اذاں تھی اذانِ بلالی



کاش پرنم دیار نبی میں جیتے جی ہو بلاوہ کسی دن حال غم مصطفیٰ کو سناؤں تھام کر ان کے روضے کی جالی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah