Baroz e Mehshar Shafi e Umat

بروزِ محشر شفیع امت پیاس سب کی بھجا رہے ہیں حبیب رب ہی خدا سے بخشش کرا کے جنت دلا رہے ہیں



حضور جس دم جہاں میں آۓ خوشی سے ہر اک یہ گیت گاۓ سواۓ ابلیس کےسبھی توگھروں میں جھنڈے لگا رہے ہیں



وہ نور جس کو بنایا رب نے زمیں سے پہلے زماں سے پہلے اسی سے شمس و قمر ستارے بھی آج جگمگا رہے ہیں




Get it on Google Play



حضور جس دم ہوۓ ہیں پیدا گرے ہیں کعبہ میں لات و عزیٰ جہان والو شہ عرب کا یہ معجزہ ہم سنارہے ہیں



حبیب رب کی ہوئی ہے آمد ادب سے اٹھ کر سلام بھیجو سحر کی بھینی فضا میں روح امیں یہ نغمہ سنارہے ہیں



جلا کے دل میں چراغ الفت مٹاؤ نفرت ظلمت یہی توعرب و عجم کے آقا شروع سے ہم کو بتارہے ہیں



شفیع روز شمار بھی ہیں حبیب پروردگار بھی ہیں ہمارے آقا حضور اکرم اے عبد دیکھو وہ آ رہے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah