Baray Lateef Hain Nazuk Se

بڑے لطیف ہیں نازک سے گھر میں رہتے ہیں میرے حضورﷺ میری چشم تر میں رہتے ہیں



ہمارے دل میں ہمارے جگر میں رہتے ہیں انہی کے گھر ہیں یہ وہ اپنے گھر میں رہتے ہیں



یہ واقعہ ہے لباسِ بشر بھی دھوکا ہے یہ معجزہ ہے لباسِ بشر میں رہتے ہیں



مقام ان کا نہ فرش زمیں نہ عرش بریں وہ اپنے چاہنے والوں کے گھر میں رہتے ہیں



ملائکہ بھی عقیدت سے دیکھتے ہیں انھیں جو خوش نصیب نبیﷺ کے نگر میں رہتے ہیں



یقین والے کہاں سے چلے کہاں پہنچے جواہل شک ہیں اگر میں مگر میں رہتے ہیں



خدا کے نور کو اپنی طرح سمجھتے ہیں یہ کون لوگ ہیں کس کے اثر میں رہتے ہیں



رہیں وہ اپنوں سے غافل ارے معاذ اللہ خوشا نصیب ہم ان کی نظر میں رہتے ہیں



وہ اور ہی تھا جو قوسین پر نظر آیا مَلک تو اپنی حد بال وپر میں رہتے ہیں




Get it on Google Play



جو اخؔتر ان کے تصور میں صبح و شام کریں کہیں بھی رہتے ہوں طیبہ نگر میں رہتے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah