بارگاہِ رحمت میں کس قدر تقدس ہے ذکر، شاہِ دوراں کا ہرزباں پہ جاری ہے جن کے ذکر سے ہر دم وصف، خودہی نازاں ہے لفظ، لفظ حیراں ہے سوچ، سوچ شاداں ہے نام جتنے ڈھوندیں ہم ایک، اسم اعلیٰ ہے نام ہے "محمد" کا انتہاۓ اسماء ہے اس سےبڑھ کےہوبھی کیا دوسرابھلا کوٰئی نام،کس بشر کا ہو "بارگاہِ رحمت میں ایک ہے یہی"محمود" نام ایک ہی اعلیٰ جن کے ذکر سے ہر دم وصف، خودہی نازاں ہے