باغ عالم میں یارب یہ کون آگیا کس کی آمد کا دنیا میں ڈنکا بجا ہوگیا کون اندھیرے میں جلوہ نما ہرطرف سےیہ آرہی ہے صدا
مصطفیٰﷺ مجتبیٰﷺ مرحبا مرحبا
گلشنِ دَہر میں آۓ پیارے نبیﷺ پھیلی چاروں طرف اک عجب روشنی کھل گئی بےنواؤں کےدل کی گلی یہ نسیمِ سحر صبح دم بول اُٹھی
مصطفیٰﷺ مجتبیٰﷺ مرحبا مرحبا
ہرطرف آمد آمد کی دھومیں مچیں بلبلیں خوش نوا نغمے گانے لگیں ڈالیاں اُٹھ کے تعظیم کو جھک گئیں کھل کے کلیاں چمن میں سبھی بول اٹھیں
مصطفیٰﷺ مجتبیٰﷺ مرحبا مرحبا