Ayi Phir Yaad Madine Ki

آئی پھر یاد مدینے کی رلانےکیلۓ دل تڑپ اٹھا ہے دربار میں جانے کیلۓ



کاش میں اڑتا پھروں خاک مدینہ بن کر اور مچلتا رہوں سرکار کو پانے کیلۓ



میرے لجپال نے رسوا نہ کبھی ہونے دیا جب پکارہ انہیں آۓہیں بچانےکیلۓ



غم نہیں چھوڑ دے یہ سارا زمانہ بھی مجھے میرے آقا تو ہیں سینے سے لگانے کیلۓ



یہ تو بس ان کا کرم ہےکہ وہ سن لیتے ہیں ورنہ یہ لب کہاں فریاد سنانے کے لۓ



پھر میسر تجھے دیدار مدینہ ہو گا وہ بلائیں گے تجھے جلوہ دکھانے کیلۓ




Get it on Google Play



مجھ گنہگار ع خطاکارکو محشر میں عدیل ہوں گے موجودوہ دامن میں چھپانے کیلۓ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah