Aye Shama Rasalat Tere Parwane Hazaron Hain

اے شمع رسالت تیرے پروانے ہزاروں ہیں اک میں ہی نہیں تیرے دیوانے ہزاروں ہیں



اعجاز ہے یہ ساقیء کوثر کی نگاہوں کا میخوار ہزاروں ہیں مۓ خانے ہزاروں ہیں



ہو جن میں سدا آنا جانا میرے آقا کا اس دنیا میں ایسے بھی کاشانے ہزاروں ہیں



اس عالمِ ہستی میں کس کس کا گلہ کیجۓ اپنے بھی ہزاروں ہیں بیگانے ہزاروں ہیں




Get it on Google Play



میخانہء طیبہ کے مۓ خواروں سے نسبت ہے میرے لیے پینے کو مے خانے ہزاروں ہیں



مجذوب ہوں مجنوں ہوں دیوانہ ہوں پاگل ہوں دو چار نہیں مرے تو افسانے ہزاروں ہیں



جو نامِ محمد ﷺ پر ہر چیز لٹاتے ہیں ایسے بھی تو دنیا میں دیوانے ہزاروں ہیں



دل چیز ہے کیا جاناں اک تیرے اشارے پر دینے کے لیے جاں کے نذرانے ہزاروں ہیں



یہ سن کرہم آۓ نظروں سے پلاتے ہو ورنہ تو مرے شہر میں مے خانہ ہزاروں ہیں



جو مست رہیں ہر دم عشق شہِ بطحا میں اے یار نیازیؔ وہ مستانے ہزاروں ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah