آۓ محمد ﷺ پیارے آج خوشیاں مناؤ ظلمت چھٹی ہوگئی روشنی آج خوشیاں مناؤ
ابرِ رحمت ہرسُو چھاۓپیارے محمدﷺتشریف لاۓ کتنی سہانی ہےیہ گھڑی آج خوشیاں مناؤ
نور کا پیکر ساقیء کوثر نوح کا ہمدم خضر کا رہبر لو آگیا نبیوں کا نبی آج خوشیاں مناؤ
سب سے برتر سب سے بالا آیا آیاکملی والا صدقے میں اسکے دنیا بنی آج خوشیاں مناؤ
گل بلبل شمع پروانہ ہر کوئی اس کا دیوانہ سب کی زباں پہ نعرہ یہی آج خوشیاں مناؤ
آقا لاج نبھانے والا بگڑے کام بنانے والا آج آگیا سخیوں کا سخی آج خوشیاں مناؤ
بارہ ربیع الاول آئی کہنے لگی یہ حلیمہ دائی بےجان میں آگئی زندگی آج خوشیاں مناؤ
مہکی چمن میں ڈالی ڈالی ہوگئی ہر جانب ہریالی بادِ صبا یہ کہتی چلی آج خوشیاں مناؤ
آیا عبداللہ کا پیارا آمنہ بی کی آنکھوں کا تارا رحمت کی چادر ہرسُو تنی آج خوشیاں مناؤ
حورو ملائک دیتے ہیں سلامی کہہ دےسب سےتو اے جامی گر چاہتے ہو رب کی خوشی آج خوشیاں مناؤ