Aye Koe Mehboob Ke Musafir

اے کوۓ محبوبؐ کے مسافر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا



جو دل میں اتریں حسین منظر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا



نظر میں ہو جب کہ سبز گنبد ہو جب تصور میں روح احمد مچل مچل کر تڑپ کے زائر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا




Get it on Google Play



ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کی جاء پر تمہارے عشاق کہنا جا کر مچلتے ہیں سب تمہاری خاطر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا



کرم جو ان کا ہو تم پہ زائر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا



بہا کے عشق کے یہ جواہر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا



یہ دور دوری ہو بس حضوری تمنا ہو یہ ہماری پوری جو بھیجنا تم سلام آخر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا



ذرا سے دانے انہیں کھلا کر ذرا سا پانی انہیں پلا کر جو سامنے ہو حرم کے طائر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا



نہ کھاۓ ٹھوکر تیرا اجاگر پڑا رہے بس یہ تیرے در پر ہو بالمقابل وہ جالیاں پھر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah