Aye Hussnain Ke Nana

زہرہ پاک کے صدقے ہم کو طیبہ میں بلوانا اے حسنین کے نانا، اے حسنین کے نانا



آپ کے در کا ہوں میں بھیکاری آپ ہیں میرے داتا سارے رشتوں ناتوں سے ہے پیارا اپنا ناتا



آپ تو ہیں آتا ہے جنکو سبھی کی لاج نبھانا اے حسنین کے نانا، اے حسنین کے نانا



بےسایہ ہے لیکن دو جگ پر ہے آپ کا سایہ عرش معلیٰ بنا محلہ دید کو رب نے بلایا



حشر تلک نہ ہوگا کسی کا ایسا آنا جانا اے حسنین کے نانا، اے حسنین کے نانا



سج گئی ہے میلاد کی محفل کیا ہے خوب نظارہ کیف و مستی میں ڈوبا ہے دیکھو عالم سارا



ڈھونڈ رہی ہے آپ کی رحمت بخشش کا بہانہ اے حسنین کے نانا، اے حسنین کے نانا



نسبت کا فیضان ہے دیکھو خادم غوشِ جلی ہوں کرتا ہے مجھ پہ ناز زمانہ میں اوصاف علی ہوں




Get it on Google Play



آپ کی آل کے در کا سد ہوں سائل ہوں پرانا اے حسنین کے نانا، اے حسنین کے نانا



زہرہ پاک کے صدقے ہم کو طیبہ میں بلوانا اے حسنین کے نانا، اے حسنین کے نانا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah