اے ہوا اے مدینے کی گلیوں سے آتے ہوئی خوش قدم نرم خو اور ٹھنڈی ہوا مجھ کو اتنا بتا کیسے صحرا ہیں جن میں محمدؐ کا ناقہ سفرمیں رہا کیسی گلیاں ہیں جن میں محمد کا نقشِ قدم ثبت تھا
اے ہوا اس کی شجر کی سنا کس کے سوکھے تنے پر محمدؐ کی کملی کا سایا پڑا تو وہ سرسبز شاداب ہوتا گیا اے ہوا مجھ کو اتنا بتا کتنے اونچے پہاڑوں کی صورت میں ہیں آج وہ سنگ ریزے جنہوں نے محمدؐ کے ہاتھوں سے گویائی لی
اے ہوا اے مدینے سے آتی ہوئی خوش قدم نرم خو اور ٹھنڈی ہوا مجھ کو اتنا بتا صرف اتنا بتا