Aya Na Hoga Is Tarah

آیا نہ ہوگا اس طرح، حسن و شباب ریت پر گلشنِ فاطمہ کے سارے گلاب ریت پر



جانے بتول کے سوا کوئی نہیں کِھلا سکا قطرہِ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر



جتنے سوال عشق نے آلِ رسول سے کیے ایک کے بعد ایک دیے سارے جواب ریت پر




Get it on Google Play



پیاسا حسین کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں لمسِ لبِ حسین کو ترسا ہے آب ریت پر



عشق میں کیا بچائیے، عشق میں لٹائیے آلِ نبی نے لکھ دیا سارا نساب ریت پر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah