Ashk Ankhoun Ko

اشک آنکھوں کو یہی بات بتانے آۓ قافلے طیبہ کو جانےکے زمانے آۓ



ہر طرف دھوم ہے سرکار کے مہمانوں کی راستے طیبہ کے جبریل سجانے آۓ



میں اسی آس پہ بیٹھا ہوں سرراہ گذر جانے کب بادِ صبا مجھ کو بلا نے آۓ



ان کی چوکھٹ پہ پڑا ہوں تو بڑی موج میں ہوں کہہ دو تقدیر کو مجھ کو نہ ستانے آۓ



ان کی چوکھٹ پہ جبیں رکھی ہے اس عزم کے ساتھ آۓ اب دست اجل مجھ کو اٹھانے آۓ




Get it on Google Play



ہے فضا گوش بر آواز کہو واجد سے نعت سرکار کی محفل کو سنانے آۓ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah