Apne Nabi Se Hum Ko Muhabat Kal Bhi Thi Aur Aaj Bhi Hai

اپنے نبی سےہم کو محبت کل بھی تھی اور آج بھی ہے ان کےدرِ اقدس سےعقیدت کل بھی تھی اور آج بھی ہے



ختمِ رسل اعزازہےان کا دونوں جہاں کے مالک ہیں دونوں جہاں میں اُن کی حکومت کل بھی تھی اورآج بھی ہے



بن مانگے ہی سب کی جھولی آقا بھرتے رہتے ہیں جاری شہ بطحا کی سخاوت کل بھی تھی اور آج بھی ہے



دین وایماں ہیں وہ ہمارے ہم ہیں اُن کے شیدائی ہم کو اُن کی ذات سےنسبت کل بھی تھی اورآج بھی ہے




Get it on Google Play



ان کے در پہ جانے والا من کی مرادیں پاتا ہے ان کی سب منگتوں پہ عنایت کل بھی تھی اورآج بھی ہے



خلدِ بریں گر دیکھنا چاہو دیکھ لو جاکر طیبہ میں ارضِ عرب پر اُن کی جنت کل بھی تھی اور آج بھی ہے



عشق میں اُن کےہردم عابدؔ نعتیں کہتا رہتا ہے لب پر اس کےان کی مدحت کل بھی تھی اور آج بھی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah