Anwar Ka Wufur Hai Jali Ke Uss Taraf

انوار کا وُفور ہے جالی کے اُس طرف اک کائناتِ نور ہے جالی کے اُس طرف



صدیق اور عمر ہی سے پوچھیں کہ کس قدر تسکین ہے سرور ہے جالی کے اُس طرف



جی چاہتا ہے چھو لوں غلافِ مزارِ پاک لیکن پہنچ سے دور ہے، جالی کے اُس طرف




Get it on Google Play



یہ اور بات جانے سے عاجز ہے آدمی کِھنچتا مگر ضرور ہے جالی کے اس طرف



آتی ہے اب بھی وادیِ ایمن سے یہ صدا رشکِ کلیمِ طور ہے جالی کے اس طرف



جی چاہتا تو ہے کہ لپٹ جاؤں مظہری پر تربتِ حضور ہے جالی کے اس طرف

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah