Ankhein Huzoor Se Kis Tarah

آنکھیں حضورؐ سے میں ملاؤں گا کس طرح روزِ جزا میں سامنے آؤں گا کس طرح



فردِ عمل پڑھیں گے فرزتے تو اس گھڑی گردن جھکی ہوئی میں اٹھاؤں گا کس طرح



ہر امتی کے واسطے بے چین ہوں گے آپؐ مجھ سا بھی امتی ہے بتاؤں گا کس طرح




Get it on Google Play



قدموں میں آپؐ کے مری مٹی عزیز ہو اب لوٹ کے یہاں سے میں جاؤں گا کس طرح



محفل میں ہوں گے سعدیؔ و حسانؔ و بن زبیرؔ اشعار نعت کے میں سناؤں گا کس طرح

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah