Amad e Huzoor Hai

آمدِ حضور ہے آمدِ حضور ہے سارے جگ کودیکھو یارو نورو نورو نور ہے



جبریل امین نے آکر کعبے پہ جھنڈا لگایا سارئ جگ پہ ہوگیا یارو رحمت والا سایا آقا کے دیوانوں کا دل آج بڑا مسرور ہے



جن کی خاطراللہ تعالیٰ سارے جہان بناۓ اللہ کی وہ رحمت بن کر اس دنیا میں آۓ ختم کیا سب جگ سےہنیرا جگ کوکیاپرنورہے



اےدیوانو پیارے نبی کے نغمے لب پہ سجاؤ جھومتے جاؤ سارے جگ کوتم یہ بات بتاؤ آج دیوانو جشن مناؤ رب کاآیا نور ہے




Get it on Google Play



جھنڈے لگاؤ جھنڈیاں لگاؤ گلیاں بازار سجاؤ پکڑکےہاتھ میں تم جھنڈا اور لہراتے جاؤ خوش ہوجاۓ گادل سب کا جو بھی چور چور ہے



ثاقبؔ عرفاں سارےجگ میں یہ اعلان کرادے اُن کا عاشق اُن کا دیوانہ ہراک کویہ بتادو آج کا دن تو خوشی کادن ہےپیارے نبی کا ظہورہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah